پنجاب میں 2 کم سن بچوں کی موت کا معما حل ہو گیا۔ واقعے میں سوتیلی ماں ہی قاتل نکلی۔
تھانہ صدر کامونکی کے علاقے گھوماں میں دو کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی گتھی سلجھ گئی، جس میں قاتل سوتیلی ماں ہی نکلی۔2 ماہ قبل 2 کمسن بچوں کی لاشیں دھان کی فصل سے ملی تھیں۔
پولیس کے مطابق 9سالہ وقاص اور7سالہ امیرحمزہ ہمسایے اور دوست تھے۔ صفیہ اوریاسم??ن دونوں سوتن ہیں۔ صفیہ کو شوہر عرفان بیرون ملک لے کر جانا چاہتا تھا اور اسے لے پالک ??چے وقاص کو چھوڑکربیرون ملک آنے کا کہا، جس سے صفیہ نے انکار کیا۔
شوہر عرفان نے اپنی پہلی بیوی یاسمین کوکہاکہ وہ دوسری بیوی صفیہ سے اس ??چے کو علیحدہ کرک?? مار دے، جس پر ملزمہ یاسمین، اپنی سوتن صفیہ کے گھرجاکر??چے کو باہر ہی سے اپنے ساتھ لے گئی، جس پر ہ??سایے کا بچہ بھی ساتھ ہی چلا گیا۔
ملزمہ یاسمین نے دونوں بچوں کودھان کی فصل میں لے جا کر گلا دباکرقتل کردیا تھا۔ دونوں بچوں کی لاشیں 2 روز کے بعد ملی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کاشوہرعرفان بھی ریکارڈیافتہ ڈاکو ہے، جوبیرون ملک فرار ہے۔ ملزمہ کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔