وفاقی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کی بندش کے دوران ضروری خدمات کی موبائل ایپلی کیشنز فعال رکھنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ناگزیر حالات میں حساس علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش کے دوران صارفین کو بنیادی ضرورتوں سے متعلق ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ اسلام آباد میں ذرائع نے بتایا کہ حساس علاقوں میں متواتر انٹرنیٹ کی بندش سے ڈیجیٹل خدمات متاثر ہورہی ہیں جس کے حل کے لیے ضروری ایپلی کیشنز کی وائٹ لیبلنگ کی ??ائ?? گی اور وائٹ لیبل ایپلی کیشنز ان علاقوں میں بھی کام کریں گی جہاں انٹرنیٹ سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا ہو۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں شمالی وزیرستان میں ایک ڈیجیٹل پیمنٹں سلوشن کی آزمائش جاری ہے اور اس علاقے میں انٹرنیٹ بند ہونے کے باوجود مذکورہ ڈیجیٹل پیمنٹ ایپلی کیشنز سے ٹرانزیکشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے منظوری ملتے ہی یہ سہولت عام کردی ??ائ?? گی تاکہ انٹرنیٹ کی بندش کے دوران ضروری ڈیجیٹل خدمات کو جاری رکھا جاسکے۔
وائٹ لیبل ایپلی کیشنز میں ڈیجیٹل پیمنٹس کے ساتھ، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن ، فوڈ ڈیلیوری اور رائڈ سروس کے ساتھ بینکوں اور مالیا??ی اداروں سمیت سرکاری اداروں کی ایپلی کیشنز کو بھی شامل کیا ??ائ?? گا۔
اس حوالے سے ملک کی سرفہرست ڈیجیٹل کمپنی نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کمپنی ذرائع نے تصدیق کی کہ وائٹ لیبل ایپلی کیشنز کی منظوری ملتے ہی چوبیس گھنٹوں میں کمپنی کے نیٹ ورک سے وائٹ لیبل ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کی خدمات کی فراہمی شروع کردی ??ائ?? گی۔
یہ اقدام ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے کاروباری نقصانات کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور صارفین کی مشکلات کو حل کیا جاسکے گا۔